ADVERTISEMENT
واقعہ کے پیش نظر ریلوے حکام نے اتوار کو ریل سروس معطل رکھی
سرینگر/27مارچ//وسطی کشمیر کے چٹہ بُگ بڈگام میں سنیچر وار شام کو نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں جاں بحق ایس پی او کا بھائی بھی اتوار کی صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ اس طرح سے محض بارہ گھنٹوں میں ہی دونوں بھائی لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ادھر اس واقعے کے پیش نظر ریل حکام نے کشمیر ریلو خدمات کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے ۔ ادھر پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے میں ملوث حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔
ADVERTISEMENT