کولالمپور: ۹ مارچ: ملیشیا نے دو برس کے بعد اپنی سرحدیں غیر ملکی سیاحوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم اپریل 2022 سے ویکسین شدہ تمام سیاحوں کیلئے ملائیشیا کے دروازے کھل جائیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد متعدد ممالک نے نافذ پابندیاں اٹھا دی تھیں۔ سیاحت پر انحصار کرنے والا جنوب مشرقی ایشیائی ملک جو اپنے خوب صورت ساحلوں اور سرسبز جنگلات کیلئے جانا جاتا ہے، نے مارچ 2020 میں اپنی سرحدوں کو بند کردیا تھا تاہم اب ملائیشیا میں داخل ہونے کیلئے کورونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ کی ضرورت ہوگی۔