جموں وکشمیرمیں اُردو صحافت سے وابستہ صحافیوں ونامہ نگاروں کی تنظیم انجمن اُردود صحافت جموں وکشمیر کے تنظیمی انتخابات بدھ کے روز منعقد ہوئے ۔
سینئرصحافی منوہرلالگامی کی سربراہی میں 6 رُکنی الیکشن کمیشن کے تحت بدھ کی صبح ممبران نے آن لائن(وٹس ایپ) کے ذریعے ووٹنگ میں حصہ لیا.
سینئر صحافی ریاض مسرور ،ہارون رشید، اور بلال قریشی نے مبصرین کے فرائض انجام دئیے جبکہ چیف الیکشن کمیشنر منوہرلالگامی کے ساتھ 2 بجے تک جاری رہنے والے اس انتخابی عمل میں تین کمشنروں شبیرملک ،امتیاز احمدخان اورمحمدتسکین بانہال کے علاوہ ممبرکمیشن غلام نبی وانی شامل رہے ۔
عشرت بٹ پونچھ کو پہلے ہی نائب صدر ،شوکت ساحل کوآرگنائزر، فردوس رحمان کوچیف کارڈی نیٹر، ارشاداحمد خان گاندربل کوصوبائی صدر کشمیر اورجہانگیر خان کوصوبائی صدرجموں بلامقابلہ قرار دیاگیا ہے ۔