ADVERTISEMENT
سرینگر/9 مارچ/ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر کے مخلتف اضلاع میں چھاپے مارے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ چھاپے کس کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔
ADVERTISEMENT
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے بدھ کی صبح شمالی کشمیر کے پٹن اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ چھاپے کس کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔