مختلف شعبوں میں ملکی خواتین کی کامیابیوں کو سلام :وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو خواتین کے عالمی دن پر ہندوستانی خواتین کی کامیابیوں کی تعریف کی، اور کہا کہ ان کی حکومت وقار کے ساتھ ساتھ مواقع پر زور دیتے ہوئے اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی۔اطلاعات کے مطابق عالمی یوم نسواں کے موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا”خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، میں اپنی ناری شکتی(خواتین کی طاقت) اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کو سلام پیش کرتا ہوں“۔انہوںنے آگے لکھاکہ مالی شمولیت سے لے کر سماجی تحفظ تک، معیاری صحت کی دیکھ بھال سے لے کر ہاو¿سنگ تک، تعلیم سے لے کر انٹرپرینیورشپ یعنی کارجوئی یاکاروبارکے فروغ تک، ہماری ناری شکتی(خواتین کی طاقت) کو ہندوستان کے ترقی کے سفر میں سب سے آگے رکھنے کےلئے بہت سی کوششیں کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسبات کااعلان کیاکہ یہ کوششیں آنے والے وقتوں میں اور بھی زیادہ زور کے ساتھ جاری رہیں گی۔اس دوران میڈیارپورٹ میں بتایاگیاکہ وزیراعظم مودی منگل کی شام اپنی آبائی ریاست گجرات کے کچھ علاقہ میں ایک پروگرام سے بھی خطاب کریں گے تاکہ سماج میں خواتین سنتوں کے تعاون کو اجاگر کیا جا سکے۔