خواتین کی شراکت سے ہی دنیا چل رہی ہے اور ہر شعبے میں صنف نازک آگے ہے / مقررین
عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں دنیا بھر کی طرف وادی کشمیر میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیاجس دوران خواتین کے حقوق کے حوالے سے تقایر،سمیناروںاور دیگر پروگرامات منعقد کرائے گئے ۔اس دوران جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی یوم خواتین کے حوالے سے اپنے پیغا م میں کہا ہے کہ جموں کشمیر کی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے ہر حقوق کا تحفظ فراہم کرنے کےلئے سرکار وعدہ بند ہے ۔ مقررین نے کہا کہ دنیا میں خواتین کی شراکت سے ہی دنیا آگے بڑھ رہاہے اور آج کی خواتین ہر شعبے میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں ۔

فوج ،سیول انتظامیہ ، صحت کے شعبہ میں تعلیمی میدان اور کھیل کود میں بھی خواتین اپنا لوہا منوارہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عالمی یوم خواتین دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی منایا گیا اس کے موقع پر بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ آن لائن اور فزیکل سمیناروںاور پروگرامات کا اہتمام کیا گیاجبکہ ادبی تنظیموں کی جانب سے بھی تقریبات کا اہتمام کیاگیا ۔ان پروگرام میں عورتوں پر ہورہے گھریلو تشدد اور باقی مسائل پرگفتگو کی گئی ۔اس دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کا قابل قدر اور نمایاں کارناموں کی سراہنا کی گئی۔مقررین نے خواتین کے تئیں سماج کی ذمہ داریوں کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مستورات کو بھی اپنی عظمت اور عصمت کی پاسداری کی ترغیب دینا اور ان کے حقوق کی پاسداری کےلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

آن لائن پروگراموں میں بھی مقررین نے کہا کہ یوم خواتین دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جد وجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہے بلکہ ہر میدان میں مردوں سے بھی آگے بڑھ رہی ہے۔مقررین نے کہا کہ دنیا میں خواتین کی شراکت سے ہی دنیا آگے بڑھ رہاہے اور آج کی خواتین ہر شعبے میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں ۔ فوج ،سیول انتظامیہ ، صحت کے شعبہ میں تعلیمی میدان اور کھیل کود میں بھی خواتین اپنا لوہا منوارہی ہیں ۔ادھر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے بھی عالمی یوم خواتین کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جموں کشمیر کی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کےلئے سرکار کئی طرح کے اقدامات کررہی ہیں۔