اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکر لیا گیا / پولیس
جموں کشمیر پولیس نے سوپور کے رفیع آباد علاقے سے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق اےک مخصوص اطلاع موصول ہونے پر سوپور پولےس اور سےکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر سب ڈویژن رفیع آباد کے نادیہال علاقے میں ایک مشترکہ طور پر تلاشی شروع کر دی ۔ تلاشی کاروائی کے دوران پولےس نے عسکریت پسندوںکے اےک معاون کاروں کو گرفتارکےا جس کی شناخت فردوس احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن و چیک سیری پٹن کے بطور ہوئی ہے اور اس کی ذاتی تلاشی پر 01 اے کے 56 بمعہ میگزین اور 30 زندہ را¶نڈ برآمد ہوئے۔تھانہ پولےس پانزلہ سوپور نے اس سلسلے مےں کےس زےر ایف آئی آر نمبر 16/2022 متعلقہ دفعات کے تحت کےس درج کرکے اس سلسلے مےں مذےد تفتیش شروع کر دی ۔