ADVERTISEMENT
سرینگر/8 مارچ/وادی کشمیر میں ہلکے درجے کے برف وباراں کے بعد گرچہ موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوئی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔
ADVERTISEMENT
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 9 مارچ کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے بعد 14 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔