ADVERTISEMENT
چار روز قبل سیمنٹ کدل سرینگر قمر واری سے ایک نوجوان نے کود کر خود کشی کرلی تھی ۔ 16سالہ نوجوان جس کی شناخت مومن نصیر ولد نصیر احمد ساکن چھتہ بل سرینگر کے بطور بتائی جاتی ہے نے کسی وجہ سے زندگی سے تنگ آکر سمنٹ کدل سے کود کر جان دی تھی ۔ مہلوک نوجوان کی لاش کو ڈھونڈنے کی بسیار کوشش کی گئی تاہم کوئی کامیابی نہیں ملی تاہم آج ہفتہ کے روز مومن کی لاش پارمپورہ دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس نے لاش کو آخری رسومات کےلئے لواحقین کے حوالے کردی ۔
ADVERTISEMENT