ADVERTISEMENT
وادی کشمیر کی تواریخی جامع مسجد سرینگر میں آج 6اگست کو نماز جمعہ باجماعت اداکی گئی جس میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی جبکہ نماز کی ادائیگی کے دوران کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق تواریخی جامع مسجد سرینگر میں آج قریب 16ماہ بعد جمعہ کی نماز باجماعت اداکی گئی ۔ اس بیچ انتظامیہ کی جانب سے امن و قانون کی صورتحال کو برقراررکھنے کےلئے حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جامع کے ارد گرد تعینات تھی ۔
ADVERTISEMENT