لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راجباغ سری نگر میں جدید اَپ گریڈ شدہ گورنمنٹ سلک ویونگ فیکٹری کا اِفتتاح کیا جوکہ جموںوکشمیر یوٹی میں ریشم صنعت کی بحالی اور جامع ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔گورنمنٹ سلک ویونگ فیکٹری سال 1937 ءمیں قائم کی گئی تھی اور اُس وقت سے کام کر رہی ہے ۔ایک عرصے کے دوران زیادہ تر مشینری متروک ہو چکی تھی اور فیکٹری کو 2014 ءکے تباہ کن سیلاب میں بنیادی ڈھانچے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔بحالی کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر صدی پرانی گورنمنٹ سلک ویونگ فیکٹر راجباغ کو اَپ گریڈ اور جدید بنایا گیا ہے جس کی لاگت 23.54 کروڑ روپے آئی ہے۔ اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت جدید ترین اور بنائی مشینری والی نئی فیکٹری لگائی گئی ہے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کشمیر یشم کو بین الاقوامی مارکیٹ کو فراہم کرنے کے لئے برانڈنگ شروع کرے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی راجباغ ریشم کو کشمیر ریشم کے نئے برانڈ کے طور پر شروع کریں گے۔اَنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سیاحت محکمہ صنعت وحرفت کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ہمارے سیاحوں کے لئے کشمیر ریشم مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔تجدید شدہ گورنمنٹ سلک ویونگ فیکٹر ی صوبہ کشمیر کے تقریباً50,000ککون کاشت کاروں
اور کسانوں کو ککون کی کھپت کی مارکیٹ فراہم کرے گی۔ککون مقدار بغیرکسی ویلیو ایڈیشن کے ملک کے دیگر حصوںمیں برآمد کی جائے گی۔