جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ سیکریٹری ایڈمنسٹریشن، پروفیسر اعجاز احمد حقاق نے تمام فواہوںکومسترد کرتے ہوئے کہا کہ 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کے سلسلے میں تمام عمل اور رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے میں کم از کم5 سے6 دن لگیں گے۔جوائنٹ سکریٹریBOSE کا یہ بیان ان افواہوں کے درمیان آیا ہے کہ 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان’ایک یا دو دن کے اندر‘ کر دیا جائے گا۔جوائنٹ سیکریٹری ایڈمنسٹریشن، پروفیسر اعجاز احمد حقاق کاکہناتھاکہ یہ سچ نہیں ہے۔ میں طلبہ سے گزارش کرتا ہوں کہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ نتائج یارزلٹ کے اعلان کے بارے میں باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا اور طلبہ کو اس کے مطابق آگاہ کیا جائے گا۔خیال رہے کشمیرمیںدسویں جماعت کا سالانہ امتحان گزشتہ سال 20 نومبر کو شروع ہوا اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں اختتام پذیر ہوا،جس میں تقریباً 80ہزار طلباءوطالبات نے شرکت کی۔حکومت نے نومبردسمبر2021 میں لئے گئے دسویں جماعت اوربارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں طلباءکے لئے نصاب میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔یہ رعایت کووڈ19وبائی امراض کے پیش نظر دی گئی تھی۔














