مقدمات درج کرکے تحقیقات اورملوث لٹیروںکی تلاش شروع :پولیس
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں3 پستول بردار وں نے گزشتہ رات ایک پٹرول پمپ سے ایک لاکھ59ہزار روپے سے زیادہ کی رقم لوٹ لی جبکہ چوروں نے سری نگر کے علاقے خانیار میں حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی درگاہ میں کھلے عطیہ بوکس کو توڑاکر نقدرقم لوٹ لی۔اس دوران کرالپورہ کپواڑہ میں چوروں نے گزشتہ روزایک مکان میں داخل ہوکروہاں سے ہزاروں روپے نقداورلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اُڑالئے ۔لوٹ اورچوری کی تینوں وارداتوںکے حوالے سے متعلقہ پولیس تھانوںنے مقدمات درج کرکے تحقیقات اورملوث لٹیروںکی تلاش شروع کردی ہے ۔اطلاعات کے مطابق پہاڑی ضلع شوپیان کے حرمین علاقہ میں مبینہ طورپر تین پستول برداروںنے ایک پیٹرول پمپ کولوٹ لیا۔ پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین پستول بردار افراد نے حرمین شوپیاں ایک فلنگ اسٹیشن(پیٹرول پمپ ) سے بدھ کورات دیر گئے ایک لاکھ59ہزار21روپے کی نقدی اُڑالی ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اس دوران پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے خانیارعلاقہ میں لٹیروں نے سید عبدالقادر جیلانی ؒ کی درگاہ میں کھلے عطیہ بوکس کو توڑاکر نقدرقم لوٹ لی۔ذرائع نے بتایاکہ چورعطیہ بوکس کوتوڑ کر اس میںزائرین کی طرف سے عطیہ کی گئی نامعلوم رقم لے کر فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میںمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اس دوران کرالپورہ کپواڑہ میں چوروں نے گزشتہ روزایک مکان میں داخل ہوکروہاں سے ہزاروں روپے نقداورلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اُڑالئے ۔ضلع کپواڑہ کے بڈنبل پائین کرالپورہ گاو¿ں میں چوروں نے خاندان کے افراد کی غیر موجودگی میں ایک گھر میں نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔پولیس نے بتایاکہمقصود احمد لون ولد محمد رزاق لون ساکنہ بڈنمبل کرالپورہ نے پولیس اسٹیشن کرالپورہ میں شکایت درج کرائی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بدھ کو نامعلوم چور اس کے گھر میں داخل ہوئے اور 4 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور 20 ہزارروپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔شکایت کنندہ نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر سے باہر تھا اور جب یہ واقعہ پیش آیا تو گھر کو تالا لگا ہوا تھا۔ایس ایچ او تھانہ کرالپورہ وسیم بڈو نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آرزیرنمبر6/2022کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔