نئی دہلی(یو این آئی) کورونا وبا کے خلاف جدوجہد میں ملک میں ایک کروڑ بچوں کو کووڈ کے دونوں ٹیکے دیے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویا نے بدھ کو یہاں ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ 15 سے 18 برس کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری پوری ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد 15-18 عمر کے بچوں کو لگی کووڈ ویکسین کی دونوں ڈوز۔ ملک میں بچوں کی ٹیکہ کاری تین جنوری2022 سے شروع کیا گیا تھا۔ اس زمرے کو کو ویکسین کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے ۔ ملک میں بچوں کی آبادی تقریباً سات کروڑ ہے جس میں سے پانچ کروڑ سے زائد بچوں کو کووڈ ٹیکے کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے ۔














