ڈویژنل کمشنر کشمیر نے نواباز کا دورہ کیا ، آبی پناہ گاہوں کی حفاظت پر دیا زور
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے آج نوابازار کا دورہ کیا جہاں انہوںنے کوٹہ کوہل سرینگر کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا ۔ کوہل سے کوڈاکرکٹ ، ریت ، بجری ، پتھروں کو نکالا جارہا ہے اور یہ کام اری گیشن اور فلڈ کنٹرول محکمہ کے زیر نگرانی جاری ہے ۔ اس موقعے پر ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ کوٹہ کوہل جو شہر خاص کے وسط سے گزررہی ہے کو اپنی ہیت میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہے اور مارچ تک اس کوہل کی بحالی کا کام مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اس کوہل میں بوٹوں کو بھی چلایا جائے گا تاکہ وادی میں ریور ٹرانسپورٹ کی بحالی بھی ممکن ہو۔درین اثناءڈیوکام نے متعلقہ ایگزکیٹو انجینئر کو ایک ہفتے کے اندر اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت دی کہ وہ صفائی کا کام کوہل کی دیگر جگہوں پر بھی اسی کے ساتھ شروع کریں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کوہل کے دیوراوں کی مرمت کا کام بھی فوری شروع کریں جہاں پر ضرورت ہے ۔ ڈویژنل کمشنر نے ایگزکیٹیو انجینئر کے ہمراہ مقامی لوگوں کے ساتھ اس معاملے میں بات کی اور انہیں بتایا کہ وہ اپنی ذمہ داری سمجھیں اور کوہل کو صاف رکھنے کےلئے اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اس کوہل میں کوڑا کرکٹ اور دیگر سخت مواد نہ ڈالیں ۔ اس موقعے پر ڈویژنل کمشنر کو بتایا گیا کہ کوہل سے کوڑا کرکٹ اور مواد دن کے اوقات کے دوران کیا جاتا ہے اور اس مواد کو دیر گئے ڈمپنگ سائٹ پر لیاجاتا ہے ۔ یہ کوہل 2.8کلومیٹر پر مشتمل ہے اور اس کی بحالی و صفائی کےلئے 18.41لاکھ روپے محکمہ اری گیشن کے ذریعے خرچ کئے جارہے ہیں۔