عبوری راحت پر غور کیلئے معاملے کو بڑی بنچ کے پاس بھیج دیا گیا
بنگلورو(یو این آئی) کرناٹک ہائی کورٹ نے بدھ کو کالجوں میں طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دینے کے معاملے میں کوئی عبوری حکم دینے سے انکار کر دیا اور اس معاملے کو بڑی بنچ کے پاس بھیج دیا۔ جسٹس کرشنا دکشت کی سنگل بنچ نے سماعت کے بعد کہا کہ بڑی بنچ اس معاملے میں عبوری راحت پر بھی غور کرے گی۔ جسٹس دکشت نے کہاکہ عدالت کا خیال ہے کہ سماعت میں زیر بحث اہم سوالات سے متعلق کاغذات چیف جسٹس کے سامنے رکھے جا سکتے ہیں تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا اس معاملے میں بڑا بنچ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔بنچ نے کہا کہ اس معاملے میں عبوری راحت پر ایک بڑی بنچ کے ذریعہ غور کیا جائے گا جسے چیف جسٹس اپنی صوابدید پر تشکیل دے سکتے ہیں۔














