ٹنگمرگ میں بدھ کی صبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایس ڈی پی اﺅ دفتر کی دو منزلہ عمارت اور اس مےں موجودقےمتی سامان اور رےکارڈ خاکستر ہوگےا۔اطلاعات کے مطابق ٹنگمرگ علاقے میں بدھ کی صبح ایس ڈی پی او دفتر کی عمارت میں آگ نمودار ہوگئی جس کے شعلوں نے دو منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا عمارت میں ڈی ایس پی آپریشنز کا دفتر بھی تھا۔تاہم آگ انتہائی تیزی کے ساتھ پھیل گئی اور دور دور سے آ گ کے شعلے نظر آ رہے تھے اسی اثناءمیں فائر اینڈ ایمرجنسی اور پولیس کے درجنوں اہلکار بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں جٹ گئے اور اےک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر کسی حد تک قابو پا لیا گیا آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیںتا ہم پولےس نے معاملہ درج کر کے مزےدتحقےقات شروع کر دی ہے۔













