ADVERTISEMENT
پورٹ او پرنس،15 دسمبر(یواین آئی) ہیٹی میں تیل لے جانے والے ٹینکر میں دھماکے سے 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ منگل کے روز ہیٹی کے شمالی شہر کیپ ہیٹن میں موٹر سائیکل ٹیکسی کو بچانے کی کوشش میں ٹینکرڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر اُلٹ گیا ،جس کی وجہ سے تیل ٹینکر سے باہر گرنا شروع ہوا تو مقامی افراد اسے جمع کرنے کے لیے دوڑے ، اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔مقامی حکام کے مطابق دھماکے سے اطراف کے 20 گھروں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں پر ہیٹی میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ADVERTISEMENT