ADVERTISEMENT
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سرینگر میں بجلی کرنٹ لگنے سے موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں ایک نجی کمپنی میں کام کرنے والا ایک ملازم ایک بجلی موٹر کی مرمت کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے بر سر موقع ہی موت کی آغوش میں چلا گیا۔متوفی کی شناخت محمد جواد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن شانگس اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔اس دوران پولیس نے لاش کو آخری رسومات کےلئے اس کے ورثاءکے حوالی کی ۔
ADVERTISEMENT