بین الاقوامی حد متارکہ پر کسی بھی سرگرمی کےلئے پیشگی اطلاع دینے پر اتفاق
بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے مابین فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آر پار نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کسی بھی طرح کی سرگرمیوں کے بارے میں دونوں اطراف پیشگی اطلاع دینی ہوگی جبکہ بی ایس ایف نے کہاکہ وہ سرحدوں پر اس پار اُگنے والی گھاس اور جھاڑیوں کو صاف کرنے جارہی ہے اسی طرح پاکستانی رینجرس کو بھی پیشگی اطلاع دینی ہوگی ۔میٹنگ خوشگوار ماحول میں قائم ہوئی اوردیگر کئی امور پار بات چیت کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق سرحدی حفاظتی فورس یعنی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈنٹ اور 42 ویں کور 2 آئی سی پرمجیت سنگھ، 16 ویں کور 2 آئی سی پی بی بھوگ، ڈی سی جی پرمجیت سنگھ اور دیگر افسران کی قیادت میں سات افسران کا وفد بھی موجود تھا۔ پاکستان کی طرف سے 13 چناب رینجر ونگ کمانڈر کی قیادت میں 10 افسران اور رینجرز کے وفد نے شرکت کی۔اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں میں ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد پر آکٹرائے پوسٹ سے متصل زیرو لائن پر بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرز نے ملاقات کی اور کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کمانڈنٹ سطح کی میٹنگ میں بی ایس ایف کی 36ویں کور کے کمانڈنٹ اجے سوریاونشی اور پاکستان کے ونگ کمانڈر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔بی ایس ایف کی طرف سے بتایا گیا کہ گھیرے کے اس پار اگنے والی جھاڑیوں اور سرکنڈوں کو سیکورٹی فورسز صاف کرنے جا رہے ہیں۔ اسی طرح اگر پاکستان کوئی سرگرمی کرتا ہے تو اسے پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔ دونوں اطراف کے نمائندوں نے سرحد پر امن اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے نکات پر بات کی۔ بی ایس ایف کے مطابق جس مقصد کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا اسے سازگار ماحول میں بات چیت کے ساتھ ختم کیا گیا ہے۔













