کن حالات میں مکان مالک کی موت ہوئی ہے ، تحقیقاتی ٹیم اس بات کا بھی پتہ لگائیں گی / وجے کمار
حیدر پورہ سرینگر میں بر آمد ہائی ٹیک کمین گاہ سے متعلق تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم اس بات کا بھی پتہ لگائیں گی کہ کن حالات میں مکان مالک کی موت ہوئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حیدرپورہ سرینگر میں جھڑپ کے بعد بر آمد شدہ ہائی ٹیک جنگجوﺅں کی کمین گاہ کے بارے میں مکمل تحقیقات کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ڈی آئی جی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی خصوصی ٹیم اس بات کا پتہ لگائیں گی کہ کمین گاہ کس کیلئے استعمال ہو رہی تھی اور جو وہاں سے موبائیل فون اور کمپوٹر بر آمد کئے جا چکے ہیں ان کا بیرون ممالک سے کیا رابطہ ہے ۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ ساتھ ہی ٹیم اس بارے میں بھی پتہ لگائیں گی کہ کن حالات میں مکان مالک کی موت ہوئی ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ سچ ہے کہ جھڑپ کے مقام سے بر آمد شدہ موبائیل اور کمپوٹر بیرون ممالک خاص طور پر امریکہ سے جوڑے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ معاملے ابھی زیر تحقیقات ہے اور اس معاملے میں مکمل تفصیلات فراہم ہونے کے بعد ہی تمام چیز صاف ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئیں گی کہ کیا مکان مالک پستول گولی یا اے کے 47رائفل سے نکلی گولی سے ہلاک ہو گیا ہے ۔














