نئی دہلی/۔وزارت تجارت کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، پاکستان کے خلاف ایک اور اہم اقدام میں، بھارت نے تمام پاکستانی سامان کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر فوری طور پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ قدم 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے 2 مئی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابقپاکستان سے آنے والے یا برآمد ہونے والے تمام سامان کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد یا ٹرانزٹ، چاہے آزادانہ طور پر درآمد کی جا سکتی ہو یا دوسری صورت میں اجازت دی گئی ہو، فوری طور پر ممنوع ہو گی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (DGFT) نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ یہ پابندی قومی سلامتی اور عوامی پالیسی کے مفاد میں لگائی گئی ہے۔ اس ممانعت کے کسی بھی استثناء کے لیے حکومت ہند کی منظوری درکار ہوگی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت نے 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے وحشیانہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان واحد تجارتی راستہ واہگہ۔اٹاری بارڈر کو پہلے ہی بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات مزید خراب ہو گئے تھے۔










