Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

’یہ شرم کی بات ہے‘، پہلگام حملہ کے بعد کل جماعتی میٹنگ میں شریک نہ ہونے پر کھڑگے نے پھر کی پی ایم مودی کی تنقید

by Online Desk
28 اپریل 2025
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کھڑگے نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ میٹنگ میں سبھی پارٹی کے لوگ آئے، لیکن (وزیر اعظم نریندر) مودی جی نہیں آئے۔ انھوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے پیر کے روز پی ایم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ میں وہ شامل نہیں ہوئے۔ کھڑگے آج راجستھان میں ’آئین بچاؤ‘ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دہلی میں ہوئی کل جماعتی میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ، یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ میٹنگ میں سبھی پارٹی کے لوگ آئے، لیکن (وزیر اعظم نریندر) مودی جی نہیں آئے۔ انھوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے۔

ADVERTISEMENT

کھڑگے کا کہنا ہے کہ ’’ملک کے وقار کو جب دھکا لگا تو آپ (پی ایم مودی) بہار میں انتخابی تقریر کرتے رہے، لیکن آپ دہلی نہیں آ سکے۔ کیا آپ کے لیے دہلی دور ہے بہار سے؟ بات تو بڑی بڑی کرتے ہیں… 56 انچ کا سینہ… میں لڑوں گا… گھر میں گھسوں گا… کم از کم اس دن بہار سے آ کر ہماری میٹنگ میں بیٹھتے تو سب کو معلوم ہوتا کہ آپ کا منصوبہ کیا ہے… آپ کیا کرنے والے ہیں… ہم سے کیا مدد چاہتے ہیں؟‘‘ کھڑگے نے پہلگام حملہ معاملہ میں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے رویہ کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔

کھڑگے نے پی ایم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’سب سے اوپر ملک ہے، اس کے بعد پارٹی اور مذہب ہوگا۔ ملک کے لیے سبھی لوگوں کو متحد ہونا چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اس ملک میں سب سے بالاتر آئین ہے، جس کے تحت ہی ہماری جمہوریت چلتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج جب ملک میں بحران کا وقت ہے، تب لوگ متحد ہو کر رہنا چاہتے ہیں، لیکن بی جے پی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ لوگوں کو تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔ جہاں ایک طرف کانگریس پارٹی ملک کو ایک رکھنے کی بات کرتی ہے، تو وہیں بی جے پی ملک کو تقسیم کرتی ہے اور پھر الٹا ہمیں ہی برا بھلا بولتی ہے۔ آج جو لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں، ان کے خلاف بی جے پی نے ہی جانچ ایجنسیوں کا استعمال کیا اور اب ان کے سہارے ہی اپنی حکومت چلا رہے ہیں، کیونکہ انھیں اکثریت نہیں ملی۔

کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس کی طرف سے راہل گاندھی نے جموں و کشمیر جا کر پہلگام حملہ میں زخمی ہوئے لوگوں سے ملاقات اور بات چیت کی۔ لیکن نریندر مودی جی نہ تو کل جماعتی میٹنگ میں پہنچے اور نہ ہی کشمیر گئے۔ میں انھیں کہنا چاہتا ہوں کہ ملک سب سے پہلے ہے۔ ملک کے لیے سبھی کو متحد ہونا چاہیے۔ آزادی کے لیے لاکھوں لوگوں نے گھر چھوڑ دیے۔ تمام لوگ شہید ہوئے، تب جا کر ملک آزاد ہوا اور آئین بنا۔ اسی کی بدولت آج ایک چائے فروخت کرنے والا شخص ملک کا وزیر اعظم ہے اور ایک مل ورکر کا بیٹا کانگریس صدر اور حزب اختلاف کا قائد بنا۔

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
پہلگام سانحہ :جموں وکشمیرکی اسمبلی میں مذمتی اورتعزیتی قراردادبااتفاق رائے منظور،ایوان میں2منٹ کی خاموشی

پہلگام سانحہ :جموں وکشمیرکی اسمبلی میں مذمتی اورتعزیتی قراردادبااتفاق رائے منظور،ایوان میں2منٹ کی خاموشی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

’یہ شرم کی بات ہے‘، پہلگام حملہ کے بعد کل جماعتی میٹنگ میں شریک نہ ہونے پر کھڑگے نے پھر کی پی ایم مودی کی تنقید
تازہ ترین خبریں

’یہ شرم کی بات ہے‘، پہلگام حملہ کے بعد کل جماعتی میٹنگ میں شریک نہ ہونے پر کھڑگے نے پھر کی پی ایم مودی کی تنقید

28 اپریل 2025
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
جموں کشمیر اور لداخ سے متعلق کسی بھی ملک کے بیانات کو بھارت اہمیت نہیں دیتا
تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر اور لداخ سے متعلق کسی بھی ملک کے بیانات کو بھارت اہمیت نہیں دیتا

05 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d