محکمہ میٹرولوجیکل کی جانب سے ایڈوائزری جاری
سرینگر/ وادی کشمیر میں موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے سرینگر سٹیشن نے 18اپریل کی شام سے 20اپریل بارشوں، طوفانی ہواﺅں کے پیش نظر سرینگر ضلع کےلئے خصوصی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے جھیل ڈل ، دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں اور کوہلوں کے نزدیک رہنے والوں ، جھیل ڈل میں شکارہ چلانے والوں، کشتی سے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے والے کشتی بانوں ، دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں سے ریت نکالنے والوں سے کہا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے محتاط رہیں اور جھیل ڈل میں شکارہ میں سیاحوں کے لانے لیجانے اور سیر کرانے سے قبل طوفانی ہواﺅں اور موسمی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں ۔ اس کے علاوہ مذکورہ دریاﺅں کے ارد گرد رہنے والے افراد سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بلا ضرورت پانی کے نزدیک جانے سے گریز کریں اور ضرورت پڑنے پر درج ذیل نمبرا پر رابطہ کریں ۔57552 0194-2457543-0194-2483651-0194-24