SSG روڈ، بھدرواہ چمبہ روڈ
مغل روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ تاحال بند
سری نگر/جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے مطابق سری نگر جموں قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے گاڑیاں چل رہی ہیں، تاہم مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق محکمہ ٹریفک کے افسران کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دن کے وقت سفر کرنے اور رام بن،بانہال کے درمیان غیر ضروری طور پر رکنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ اور پتھروں کے گرآنے کا خدشہ ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق زوجیلا پاس (SSG روڈ)، بھدرواہ،چمبہ روڈ، مغل روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ تاحال بند ہیں۔













