شاپنگ کمپلیکس کے اوپری حصے کونقصان
سرینگر/ وسطی کشمیر سری نگر ضلع سری نگر کے گونی کھن مارکیٹ میں منگل کی صبح آگ کی واردات رونما ہوئی۔جے کے این ایس کوذرائع نے بتایا کہ آگ منگل کی صبح گونی کھن مارکیٹ میں واقع ایک شاپنگ کمپلیکس کے اوپری حصے میں لگی۔پولیس نے بتایاکہ اطلاع ملتے ہی فائر اور ایمرجنسی سروسز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کےلئے آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی حد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔دریں اثناءحکام نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور آگ پرقابو پالیا گیا۔
حالات کو قابو میں کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔













