نئی دلی۔/۔چمڑے کی برآمدات کی کونسل (سی ایل ای)20-21 فروری کو یشو بھومی ، آئی سی سی دوارکا، نئی دہلی میں دہلی انٹرنیشنل لیدرایکسپو(ڈی آئی ایل ای ایکس) 2025 کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ ڈی آئی ایل ای ایکس ایک اہم بی 2 بی ایونٹ ہے، جسے مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ قابل عمل سورسنگ متبادل کے خواہاں بین الاقوامی خریداروں کو اپنے تازہ ترین کلیکشن، اختراعات اور صلاحیتوں کی نمائش کر سکیں۔ ‘‘میک اِن اِنڈیا’’ اور آتم نربھر بھارت اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ ، ڈی آئی ایل ای ایکس 2025 برآمدات کو بڑھانے ، روزگار پیدا کرنے اور عالمی منڈیوں میں ہندوستان کی موجودگی کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔حکومت نے تجارت اور صنعت کو فروغ دینے کے لیے کئی اصلاحات نافذ کی ہیں ۔ گیلے نیلے چمڑے پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) کو 10فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے، جو 2 فروری 2025 سے نافذ ہوگیا ہے، جس سے صنعت کی ایک اہم مانگ کو پورا کیا گیا ہے، جبکہ کرسٹ چمڑے پر برآمدی ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی حمایت کے لیے ایک خصوصی پیکیج متعارف کرایا گیا ہے، خاص طور پر جوتے کے شعبے میں ، فوکس پروڈکٹ اسکیم کے ساتھ۔ جس کا مقصد پیداواری صلاحیت ، معیار اور مسابقت کو بہتر بنانا ، 4 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار اور 1.1 لاکھ کروڑ روپے کی برآمدات کرنا اور 22 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔














