جاوید احمد ڈار نے قومی پرچم لہرایا اور ضلعی کامیابیوں کو اُجاگر کیا
ڈِسٹرکٹ پولیس لائنز بارہمولہ میں یوم جمہوریہ 2025 کی تقریبات میں حب الوطنی کے جذبے اور جوش و خروش سے منائی گئی ۔وزیر برائے زرعی پیداوار ، دیہی ترقی ، پنچایتی راج ، اِمدادِ باہمی اور الیکشن جاوید احمد ڈار نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پریڈ میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، شاستر سیما بل، ہوم گارڈز، جموں و کشمیر پولیس بینڈ، گورنمنٹ ڈِگری کالج بارہمولہ، بوائز ہائیر سیکنڈری بارہمولہ اور مختلف سکولوں اور کالجوں کے این سی سی کیڈٹس شامل تھے۔وزیر جاوید احمد ڈار نے اِجتماع سے اَپنے خطاب میںلوگوںکو یوم جمہوریہ کی مُبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے آئین کی تشکیل میں اہم رول اَدا کرنے والے دُور اندیش رہنماو¿ں اور بہادر مجاہدین آزادی اور شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی آزادی اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے اَپنا سب کچھ قربان کیا۔اُنہوں نے زراعت، صحت، تعلیم، خواتین اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے، جل جیون مشن (جے جے ایم)، دیہی ترقی، سڑک رابطے، سماجی بہبود اور خود روزگار کے اَقدامات سمیت مختلف کلیدی شعبوں میں ضلع کی کلیدی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے طلبا¿ نے خطے کے ثقافتی تنوع اور ورثے کو اُجاگر کرنے والے متعدد ثقافتی پروگرام پیش کئے۔دریں اثنا، جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی) کے تحت کامیابیوں کو ظاہر کرنے والی خوبصورتی سے تیار کردہ ٹیبلو کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا جس میں ضلع میں زرعی شعبے پر اس پروگرام کے تبدیلی کے اثرات کو اُجاگر کیا گیا۔ اِختتامِ تقریب مارچ پاسٹ اور ثقافتی پرفارمنس کے لئے اَنعامات کی تقسیم سے ہوا۔ اِس کے علاوہ مختلف محکموں کے ملازمین کو عوامی خدمات میں نمایاں خدمات اَنجام دینے پر اعزازات سے نوازا گیا۔یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں رُکن قانون ساز اسمبلی بارہمولہ جاوید بیگ،رُکن قانون ساز اسمبلی سوپور اِرشاد احمد کار،رُکن قانون ساز اسمبلی واگورہ کریری عرفان حفیظ لون، رُکن قانون ساز اسمبلی اوڑی سجاد احمد،ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ظہور احمد رینہ، فوج اور پولیس کے اَفسران، ضلع اور سیکٹورل اَفسران، مختلف محکموں کے سربراہان کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اِسی طرح کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سوپور، پٹن، اوڑی، ٹنگمرگ اور تحصیل سطح پر بھی جوش وجذبے کے ساتھ منعقد کی گئیں جہاں متعلقہ اے ڈِی سی اور ایس ڈی ایم نے ترنگا لہرایا۔














