راج بھون جموں کشمیر نے آج دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو یونین ٹیریٹری ڈے منایا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو یونین ٹیریٹری کے لوگوںکو ان کے یوم تاسیس کے موقعے پر دلی مُبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔اُنہوں نے کہا،“دادرا اور نگر حویلی اور دمن دیو کے یونین ٹیریٹری آنے والے برسوں میں ترقی کی راہ پر آگے بڑھتے رہے گی۔میں سب کے لئے امن ، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے دعا گو ہوں۔“اِس دن یعنی26 جنوری کو دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کو ضم کرکے نئے یونین ٹیریٹری دادر و نگر حویلی اور دمن اور دیوبنایا گیا۔














