وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ساتھ ملاقی
جموں کشمیر کی اقتصادی اور مالی ضرورتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال
سرینگر/جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جو گزشتہ گزشتہ کئی دنوں سے وادی میں ہی موجود تھے منگل کو نئی دلی پہنچے جہاں انہوں وزیر خزانہ نرما سیتا رمن کے ساتھ ملاقات کی جس دوران انہوںنے مرکزی وزیر خزانہ کو خطے کی مجموعی ترقیاتی کاموں اور معاشی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی ۔ وزیر اعلیٰ نے نرملا سیتا رمن کو جموں کشمیر کے مالی بجٹ جو کہ فروری کے مہینے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے کے بارے میں بھی ان سے بات کی ۔ اس سے قبل نومبر کے اپنے دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ صدر ہند دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ اور دیگر کئی مرکزی وزائع کے ساتھ انفرادی ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں میں جموں کشمیر کی سیاسی، حفاظتی اور ترقیاتی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا ۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ساتھ ملاقات کی ۔ عمر عبداللہ گزشتہ کئی دنوں سے وادی کشمیر میں قیام پذیر تھے تاکہ موسمی صورتحال پر نظر رکھی جاسکے ۔ البتہ منگل کے روز سی ایم عمر عبداللہ دلی پہنچے جہاں انہوںنے مرکزی قیادت کو جموں کشمیر کی صورتحال ، جموں کشمیر سرکار کے کام کاج کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ و














