سرینگر/نئی دہلی سے سرینگر تک براہ راست ریل سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل ،26جنوری کویوم جمہوریہ کے موقعے پروزیر اعظم وندے بھارت ریل کو نئی دہلی سے سرینگرکی طرف روانہ کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھائےںگے ۔سنگلدان سے کٹراتک مزیدتین ریل گاڑیاں چلائی جائےں گی ۔تاکہ سفر کے طریقہ کار کومزید آسان بنایاجاسکے۔ وادی کشمیر کوریل رابطے کے ذریعے ملک کی دوسری ریاستوں کے ساتھ جوڑنے کے لئے پچھلے کئی دہائیوں سے سر گرمیاں جاری ہےں، تاہم یہ خواب 26جنوری 2025کو شرمند ہ تعبیر ہونے جارہاہے ۔وزیراعظم نریندر مودی یوم جمہوریہ کے موقعے پر26جنوری 2025کورا ت آٹھ بجے نئی دہلی سے سرینگر کی طرف ریل کوروانہ کریںگے جو اگلی صبح سرینگر پہنچ جائے گی ۔ اس طرح سے وادی کشمیر کا ریل کے ذریعے ملک کی راجدھانی کے ساتھ رابطہ جڑ جائے گا۔ اس دن ریل کے ذریعے کئی مرکزی وزراءمختلف پارٹیوں کے لیڈران، اہم شخصیات بھی سفر کریں گی ،او ریہ تاریخی دن وادی کشمیرکو ریل رابطے کے زریعے جوڑنے کے لئے یاد کیاجائےگا ۔














