پرتاپ گڑھ/ اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں تھانہ علاقہ لال گنج کے چکوڈیا گا¶ں میں ہفتہ کی دیر رات ایک شادی تقریب میں ڈی جے پر ڈانس کرر ہے لڑکی کے گا¶ں والوں کی شراب کے نشے میں مست باراتیوں کے ساتھ مارپیٹ میں دو باراتیوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔اڈیشنل ایس پی مغربی سنجے رائے نے آج بتایا کہ بارات لیلا پور سے چکوڈیا گا¶ ں میں آئی تھی۔ رات میں ڈی جے پر ڈانس کررہے لڑکی کی طرف والوں کا باراتیوں سے تنازع ہوگیا۔ تنازع میں بات اتنی بڑھی کہ دونوں فریقین کے درمیان لاٹھی ڈنڈے چلے جس میں 3بارتی شدید طور سے زخمی ہوگئے انہیں ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اندرجیت(32) اور پون دیپ(22) کو مردہ قرار دے دیا۔ زخمی وشال کا علاج چل رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی و زخمی جالندھر ضلع کے ہیں رشتہ داری میں بارات میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے ۔ معاملے میں مشتبہ 9افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ تحریر ملتے ہیں متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے گی۔













