لیتہ پورہ پلوامہ حملے کی تیسری برسی پر حملے میں مارے گئے فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہماری فوجیوں نے وقتا فوقتا یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ہماری مادر وطن کی حفاظت کے قابل ہیں اور ہندوستان امن پر یقین رکھتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پڑوسی ممالک کشمیر میں حالات خراب کرنے کی کوششیں اب بند کردیں کیوں کہ آج کا بھارت دفاعی لحاظ سے کافی مضبوط اور مستحکم ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطابق کانپور میںایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے کی تیسری برسی پر مارے گئے فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری فورسز وطن کی حفاظت کے قابل ہے ۔ مودی نے کہا کہ بھارت امن پسند ملک ہے لیکن ملکی سلامتی پور کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس لئے بھارت اپنی مسلح افواج کو دنیا کی جدید ترین قوتوں میں سے ایک بنانے کےلئے کام کرتا ہے ۔ فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فوجیوں نے وقتا فوقتا یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ہماری مادر وطن کی حفاظت کے قابل ہیں اور ہندوستان امن پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان ہر قیمت پر اپنی خودمختاری کا تحفظ کرے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مسلح افواج کو دنیا کی جدید ترین قوتوں میں سے ایک بنانے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ، ہماری توجہ ہندوستان کو دفاعی شعبے میں خود انحصار کرنے پر ہے۔ ہماری مسلح افواج بھارت کی ہمت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔مجھے فخر ہے کہ مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ ٹینک ارجن مارک 1 اے کو فوج کے حوالے کیا گیا۔