جموں/ لیجنڈ لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) ٹورنامنٹ کے میچ شیڈول کے مطابق مولانا آزاد اسٹیڈیم میں 3 اکتوبر سے منعقد ہوں گے ۔ لیجنڈ لیگ کرکٹ کے شریک بانی رمن راہیجا نے کہا کہ ہمیں جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل سے اجازت مل گئی ہے اور اسٹیڈیم میں کام زور و شور سے جاری ہے ۔ ہم جموں شہر میں شیڈول کے مطابق میچ شروع ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔ مسٹر راہیجا نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق میچ منی پال ٹائیگرس اور ٹویم حیدرآباد کے درمیان 3 اکتوبر کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ 4 اکتوبر کو انڈیا کیپٹلس کا مقابلہ کونارک سوریاس اوڈیشہ کے ساتھ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ منی پال ٹائیگرز بمقابلہ گجرات گریٹ کے درمیان 5 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ ٹویم حیدرآباد بمقابلہ سدرن سپر اسٹارس کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو، کونارک سوریاس اوڈیشہ بمقابلہ ٹویم 7 اکتوبر کو اور انڈیا کیپٹلس بمقابلہ گجرات گریٹس 7 اکتوبر کو ہوگا۔ ایک اہلکار نے کہاکہ "لیگ نے جموں مرحلے کے آغاز کے لیے تمام پروٹوکول اور ضروری تقاضوں پر پوری طرح عمل کیا ہے ۔” انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت 22 ستمبر سے شروع ہوئی ہے اور اسے بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور لیجنڈز لیگ کرکٹ جموں اور سری نگر میں بھی بین الاقوامی سطح کے کرکٹ میچوں کے انعقاد کی امید کر رہی ہے ۔ اس دوران کھلاڑیوں نے شیڈول کے مطابق اپنے اپنے میچوں کے لیے جموں پہنچنا شروع کر دیا ہے ۔یواین آئی













