بی جے پی جموں کشمیر میں اگلی سرکار کسی کے تعاون کے بغیر ہی قائم کرے گی۔ ترن چگ
سرینگر/22ستمبر/وی او آئی//بی جے پی کے قومی جنر سیکریٹری ترن چگ نے اتوارکے روز اودھمپور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس، پی ڈی اور کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں بائیکاٹ کی وجہ سے اقتدار میں آتی تھیں ۔ انہوںنے کہا کہ محبوبہ مفتی ، فاروق عبداللہ اور کانگریس کو انتخابات میں شکست ہوگی کیوں کہ لوگ ان کو اب پہنچان چکے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چ ±گ نے نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی اور کانگریس پارٹی کو جموں و کشمیر کی ’پریشانی‘ کے لیے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نشانہ بنایا۔وائس آف انڈیا کے مطابق بٹل بالیاں، ادھم پور میں پارٹی کارکنوں کی میٹنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے چ ±گ نے کہا، ”ہم جموں و کشمیر کی ترقی کے مودی جی کے وڑن پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔“ انہوں نے تینوں پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ "بائیکاٹ کی سیاست” کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔چگ نے الزام لگایا کہ یہ جماعتیں پاکستان کے لیے کام کرتی ہیں اور انہیں ”پاکستان کی کٹھ پتلی“ قرار دیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ این سی، پی ڈی پی اور کانگریس آئندہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ہاریں گے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ "لوگ ان جماعتوں کے حقائق کو جانتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ”جموں و کشمیر کے لوگ اب ان سیاسی اداروں اور ان کے طرز عمل کے پیچھے کی حقیقت سے واقف ہیں۔“














