یوم پیدائش 20 ستمبرنئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی)بیڈمنٹن سے متعلق اگر بات کی جائے تو ہندستان نے گزشتہ دہائی میں سائنا نہوال، پی وی سندھو ، کدامبی سری کانت ، چراغ شیٹی، ستوک سائراج، رینکی ریڈی اور لکشیا سین جیسے بہت سے عظیم بیڈمنٹن ستارے پیدا کیے ہیں اور ان بڑے ستاروں نے بے شک ملک کا نام بلند کیا ہے ۔ بالکل اسی طرح ایک ایسا ہی نام ہندوستانی شٹلر اُنّتی ہڈا کاہے جو اگلے چند برسوں میں ان چمکتے ہوئے بیڈمنٹن ستاروں کی فہرست میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اُنّتی ہڈا کی پیدائش 20 ستمبر 2007 کو روہتک کے چمریا گا¶ں میں ہوئی۔ ان کے والد اپکار کو بیڈمنٹن کا شوق تھا۔ جب اُنّتی سات برس کی تھیں تو ان کے والد نے اُنّتی کو بیڈمنٹن اکیڈمی میں داخل کرادیا تھا۔ ان کے والد کی خواہش تھی کہ اُنّتی اپنی چھوٹی سی عمر میں ہی کچھ نیا کرنے کی کوشش کرے ۔چونکہ ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ لہذا اُنّتی نے بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھرپور توجہ دی۔ کم عمر میں جو جذبہ ، لگن ، مشقت ہوتی ہے وہ ایک نہ ایک دن کامیاب اور بلندیوں پر انسان کو ضرور پہنچاتی ہے ۔ ہڈا کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے محض 14 برس کی عمر میں عالمی سطح پر ہندوستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔چھوٹی عمر میں ہی اُنّتی نے انڈر 11 جونیئر ایونٹ جیتا اور پھر کئی ضلع اور ریاستی سطح کے مقابلے جیتے ۔ یہ وہ وقت تھا جب اسکے والدین کو بھی احساس ہوگیا تھاکہ وہ اس کھیل کو سنجیدگی سے لے سکتی ہے ۔ ہڈا کے خاندان کو جلد ہی اندازہ ہو گیا کہ وہ کتنی باصلاحیت ہے ۔ہنرمند اُنّتی ہڈا کا سفر ہریانہ کے روہتک کے چھوٹو رام اسٹیڈیم سے شروع ہوا۔روہتک کا چھوٹو رام اسٹیڈیم اپنی کشتی کی مہارت کے لیے جانا جاتا ہے














