مارے گئے ملیٹنٹ ممکنہ طور پر اسمبلی انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ۔ آئی جی پی کشمیر
کشتواڑ ، اودھمپور سرحدی علاقے میں ہوئی جھڑپ میں دو فوجی اہلکار ہلاک ، آپریشن جاری
سرینگر//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری پٹن میں فوج ، پولیس اور جنگجوﺅں کے درمیان گزشتہ شب شروع ہونے والے انکاونٹر میں اب تک تین ملیٹنٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ اس بیچ آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ علاقے میں ملیٹنٹوں کے چھپے رہنے کی خفیہ اطلاع کی بنا پر شروع کئے گئے آپریشن میں تین ملیٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر آنے والے اسمبلی انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرسکتے تھے ۔اُدھر کشتواڑ اودھمپور سرحدی علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں فوجی کارروائی ‘آپریشن چک ٹپر’ جاری ہے، اس کے دوران سیکورٹی فورسز نے 3 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی صبح کے وقت شروع ہوئی اور فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر لیا اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ وہیں، کشتواڑ میں جمعہ کو دو مقامات پر ہونے والے تصادم میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق بارہمولہ کے علاوہ کشتواڑ میں بھی ملی ٹینٹوں سے انکاو ¿نٹر جاری ہے۔بارہمولہ میں علی الصبح ایک بار پھر دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ پولیس سب ڈویڑن پٹن کے علاقے چک ٹپر میں واقع باغ میں واقع عمارت میں کچھ ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔ فوج اور جموں کشمیر پولیس کے اہلکار مسلسل ملی ٹینٹوں کی تلاش کر رہے ہیں اور فی الحال تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے۔













