ADVERTISEMENT
سرینگر//ضلع ریاسی میں جمعرات کو ایک بس حادثے میں سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ذرائع نے وی او آئی کو بتایا کہ سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو لے کر ایک بس ڈیرہ بابا سے شرنگی چسانہ آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔اس واقعہ میں سی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سی آئی ایس ایف کی پارٹی آئندہ اسمبلی الیکشن ڈیوٹی میں شرکت کے لیے جا رہی تھی۔
ADVERTISEMENT













