جموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکاربناکرامن،ترقی اورخوشحالی کے اس سفرکوآگے بڑھائیں:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
جموں،10ستمبر:بلاور اسمبلی حلقہ انتخاب سے بی جے پی امیدوار ستییش شرما نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی کی موجودگی میں اپنا نامزدگی فارم داخل کیا۔اس موقع پربھاری تعداد میں ان کے حمایتی ان کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے اس موقع پرکہاکہ بلاور اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتاپارٹی امیدوار ستیش شرما جی کی انتخابی مہم کے لیے پہنچنے پر بی جے پی ساتھیوں، کارکنان اور مقامی لوگوں کی جانب سے محبت بھرا استقبال۔
اُنہوں نے اس موقع پرکہاکہ جموں وکشمیرکوتعمیروترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن رکھنے اور وزیراعظم نریندرمودی کے خوابوں کے خوشحال جموں وکشمیرکی تعمیرکویقینی بنانے کے لئے بھارتیہ جنتاپارٹی کوبھرپور حمایت دیں اور پارٹی اُمیدواروں کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرسے دہشت گردی کامکمل صفایا کرنابھاجپاکانصب العین ہے اوردہشت گردی کے خاتمے سے ہی تعمیروترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔اُنہوں نے کہاکہ 370ہٹنے کے بعدجموں وکشمیرکی خوشحالی کاسفرممکن ہواہے اور اس سفرکوجموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکاربناکرایک نئی رفتار دیں گے۔














