جموں/مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پیر کے روز کہاکہ نہرو ، عبداللہ اور مفتی پریوار نے گزشتہ ستر برسوں سے جموں وکشمیر کو دو دو ہاتھوں لوٹا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تینوں خاندانوں نے جموں وکشمیر کی تعمیر وترقی کی خاطر مختص رقومات کو لوٹ کر لندن کے بینکوں میں جمع کر رکھا ہے۔
ان کے مطابق دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے بانی کٹھوعہ میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر گزشتہ پانچ برسوں سے جو کام کیا اس کے اب مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔














