جموں/بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پیر کو کہاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس جموں وکشمیر کو پھر سے آگ کی بٹھی میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں دہشت گردی اور پتھراو کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد جموں وکشمیر کے عوام کے لئے خطرناک ہے کیونکہ دونوں پارٹیاں دہشت گردوں، علیحدگی پسند لیڈروں اور سنگبازوں کو جیلوں سے رہا کرنے کے لئے پر تول رہی ہیں۔














