سرینگر/ڈاکر اروند کاروانی ریلیف اینڈ ریہبلٹیشن کمشنر جے اینڈ کے کی جانب سے سویت کے تحت متعدد سرگرمیوں کو انجام دیا گیا ۔ اس دوران ریلیف آرگنائزیشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ اسمبلی انتخابات 2024کے حوالے سے دیگر سرگرمیوں کے علاوہ مائیگرنٹ کیمپوں میں نکڑ ناٹک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ جموں کے جگتی ، نگروٹہ، پرکھواور مٹھی کے علاوہ دیگر جگہوں پر متعدد پروگرام منعقد کئے گئے ۔ ان کیمپوں میں رہائش پذیر لوگوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ وہاں موجود بزرگ شہریوں نے ووٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تمام خصوصاً پہلی بار نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ متحرک جمہوریت کے مفاد میں اپنا ووٹ ڈالیں۔اس بات پر زور دیا گیا کہ ووٹ ڈالنا نہ صرف ایک بنیادی حق ہے بلکہ ایک مضبوط جمہوریت کی تعمیر کا فرض بھی ہے۔اس موقعے پر کہا گیا کہ جمہوریت کے میلے میں ہر کوئی اپنا ووٹ ڈال کر اپنی پسند کے صحیح نمائندوں کو منتخب کرے، جو اسمبلی میں اپنا موقف پیش کر سکیں۔ریلیف آرگنائزیشن SVEEP سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر کیمپ کے علاقوں میں مائیگرینٹ اسکولوں میں سمپوزیم اور پوسٹر مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے، اس کے علاوہ ریلیاں، شجر کاری مہم اور نکڑ ناٹک وغیرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ووٹر بیداری اور خواندگی کو فروغ دیا جا سکے۔انتخابی ٹیم کی جانب سے ووٹرز کے مختلف شکوک و شبہات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مائریگرنٹوںکے لیے مطلع شدہ اسکیم کے مطابق ہر مائیگرنٹ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ خصوصی پولنگ اسٹیشنوں پر بطور "مخصوص ووٹر” یا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے "مطلع شدہ ووٹر” کے طور پر ووٹ ڈال سکے۔