ملک بھرکے50 نمایاں اساتذہ قومی ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز
50ہزارروپئے کا نقد انعام، ایک چاندی کا تمغہ ،بہترین کارکردگی کے اعتراف میں توصیفی سند
سری نگر :۵، ستمبر: جے کے این ایس : بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر منعقد ہونے والے نیشنل ٹیچرس ڈے کی تقریبات کے موقعے پر ملک کے 50 نمایاں اساتذہ کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ سب اساتذہ مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ہرسال5ستمبر کو اساتذہ کا قومی دن منایاجاتاہے اوراس دن کے حوالے سے ملک بھرمیں خصوصی تقریبات کااہتمام بھی کیا جاتاہے ۔جموں وکشمیرمیں بھی قومی یوم اساتذہ کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے ،بیشترتعلیمی اداروں میں دن بھر تقریبات کاانعقاد کیاگیا ،اوراس مقصد کیلئے تمام طلبہ کو اسکولوںمیں حاضررہنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ استاد ہماری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ایک اچھا استاد اپنے طالب علم کو کہاں سے کہاں پہنچا سکتا ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ استاد اپنے طلبائکو ایک اعلیٰ مقام تک پہنچانے کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردیتا ہے۔ والدین کے بعد ایک استاد ہی ہے جو بچوں کو ان کی زندگی کے ہدف تک پہنچانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ کسی بھی اچھے سماج کے لئے ایک اچھے ٹیچر اور والدین کا ہونا بہت ضروری ہے۔قومی یومِ اساتذہ کے موقعے پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ بھارت کے دوسرے صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کی یاد میں ہر سال 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اساتذہ کا انتخاب وزارت تعلیم، حکومت ہند کی طرف سے قومی تعلیمی ایوارڈ 2024 کے لیے کیا گیا ہے۔اس سال50 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان تمام اساتذہ کو صدر دروپدی مرمونے 5 ستمبر کو شام 4بجکر15منٹ پر وگیان بھون میں قومی ٹیچر اعزاز سے نوازا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو 50ہزارروپئے کا نقد انعام، ایک چاندی کا تمغہ اور ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ایک توصیف دی گئی۔منتخب کردہ 50 ایوارڈ یافتہ 28 ریاستوں، 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 6 تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں 34 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔ ان میں سے2 معذور ہیں اور ایک استاد ہیں جو خصوصی ضروریات والے بچوں کےساتھ کام کرتے ہیں۔ اس موقع پر50 اساتذہ کے علاوہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے16 اساتذہ اور وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیور شپ کے16 اساتذہ کو بھی اس موقع پر اعزاز سے نوازاگیا۔نیشنل ٹیچر ایوارڈ 2024 کے لیے منتخب کیے گئے50 اساتذہ کی فہرست میں اویناشا شرما۔ ہریانہ،سنیل کمار۔ ہماچل پردیش،پنکج کمار گویا۔ پنجاب،راجندر سنگھ۔ پنجاب،بلجندر برار سنگھ۔ راجستھان،حکم چودھری چند۔ راجستھان،کسم لتا گریہ۔ اتراکھنڈ،چندرلیکھا دامودر میستری۔ گوا،چندریش کمار بھولاشنکر بوری ساگر۔ گجرات،ونے ششی کانت پٹیل۔ گجرات،مادھو پٹیل پرساد۔ مدھیہ پردیش،سنیتا گودھا۔ مدھیہ پردیش،کے، شاردا۔ چھتیس گڑھ،نرسمہا مورتی۔ کرناٹک،دویتی چندر ساہو۔ اوڈیشہ،سنتوش کمار کر۔ اوڈیشہ،آشیش کمار رائے۔ مغربی بنگال،پرشانت کمار مارک – مغربی بنگالعرفانہ امین۔ جموں و کشمیر،روی کانت دویدی۔ اتر پردیش،شیام موریہ پرکاش یو۔ اتر پردیش،ڈاکٹر میناکشی کماری۔ بہار،سکندر کمار سمن۔ بہار،کے س ±ما – انڈمان اور نکوبار آئرلینڈ،سنیتا گپتا – مدھیہ پردیش،چارو شرما۔ نئی دہلی،اشوک سینگپتا۔ کرناٹک،ایچ این گریش۔ کرناٹک،نارائن سوامی آر۔ کرناٹک،جیوتی پنکا۔ اروناچل پردیش،لیفیجو اپون۔ ناگالینڈ،نندیتا چ اونگتھم۔ منی پور،یانکیلا لامہ۔ سکم،جوزف ونللہاروا سیل۔ میزورم،ایورلسٹی این جی پائنگروپ۔ میگھالیہ،ڈاکٹر نانی جی دیبناتھ۔ تریپورہ،دیپین کھنیکر۔ آسام،ڈاکٹر آشا رانی۔ جھارکھنڈ،جینو جارج۔ کیرالہ،سیوپ لاجسٹکس۔ کیرالہ،مڈی سری نواس راو ¿۔ آندھرا پردیش،سریش کنات۔ آندھرا پردیش،پربھاکر ریڈی پسارا۔ تلنگانہ،تھڈوری سمپت کمار۔ تلنگانہ،پلوی شرما۔ نئی دہلی،چارو مینی۔ ہریانہ،گوپی ناتھ آر۔ تمل ناڈو،مرلیدھرن رامیا سیتھورامن۔ تمل ناڈو،ایترن ترینو چنّن – مہاراشٹراورساگر چترنج این بگڑے۔ مہاراشٹرشامل ہیں