Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کولگام اور شوپیاں میں ژالہ باری سے باغات کو 50 سے 60 فیصد نقصان ہوا ہے :ڈائرکٹر ہاٹی کلچر

by Online Desk
03 ستمبر 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر03 ستمبرجنوبی کشمیر کے کولگام اور شوپیاں میں تیز آندھی اور ژالہ باری کی وجہ سے سیب کے باغات کو 50 سے 60 فیصد نقصان پہنچا ہے ۔ڈائریکٹر ہاٹی کلچر ظہور احمد بٹ نے باغ مالکان کو نوید سناتے ہوئے کہاکہ اگلے سال مارچ سے جموں وکشمیر میں کراپ انشورنس اسکیم لاگو ہوگی ۔اطلاعات کے مطابق کولگام اور شوپیاں میں خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے سیب کے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے منگل کے روز کولگام اور شوپیاں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ باغات کو 70سے 80فیصد کا نقصان ہے ۔انہوں نے کہاکہ قہر انگیز ژالہ باری سے سیب کے باغات پوری طرح سے تباہ ہو گئے اور کسانوں کی سال بھر کی کمائی ضائع ہو چکی ہے ۔عبدل احمد یتو نامی باغ مالک نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ژالہ باری اور تیز آندھی چلنے سے کولگام کے کھانڈے پورہ میں 80فیصد باغات تباہ ہوئے ہیں۔انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ باغ مالکان کو جلدازجلد معاوضہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کے سی سی لون کو معاوف کیا جائے ۔ژالہ باری سے شوپیاں کے 25گاوں بھی متاثر ہوئے ہیں اور باغ مالکان کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ۔دریں اثنا ڈائریکٹر ہاٹی کلچر ظہور احمد بٹ نے ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کے ہمراہ کولگام اور شوپیاں کا دورہ کیا اور وہاں پر ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈائریکٹر نے کہاکہ اگریکلچر یونیورسٹی اور ہاٹی کلچر محکمہ کے ماہرین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیر کی سہ پہر شوپیاں اور کولگام میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے میوہ باغات کو نقصان پہنچا۔ڈائریکٹر نے بتایا کہ کولگام میں 25اور شوپیاں میں 20سے 25گاوں ژالہ باری سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ باغات کو 50سے 60فیصد کا نقصان پہنچا ہے ۔ ڈائریکٹر نے کہاکہ یہاں پر آکر بہت دکھ ہوا کیونکہ ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے اے گریڈ سیب اب بی گریڈ میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے باغ مالکان کو نوید سناتے ہوئے کہاکہ اگلے سال سے جموں وکشمیر میں کراپ انشورنس اسکیم لاگو ہوگی۔انہوں نے کہاکہ باغ مالکان کا گزشتہ بیس برسوں سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ جموں وکشمیر میں کراپ انشورنس اسکیم کو لاگو کیا جائے اور یہ مانگ بھی اب پوری ہونے جارہی ہے ۔ان کے مطابق کراپ انشورنس اسکیم کے تحت اگر موسمی صورتحال یا کسی اور وجہ سے باغات کو نقصان پہنچتا ہے تو مالکان کو باضابط طورپر انشورنس کی رقم فراہم کی جائے گی۔ڈائریکٹر کے مطابق ا س اسکیم کے تحت سرکار 95فیصد اور باغ مالکان کو صرف پانچ فیصد رقم ہی بھرنی پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ کولگام اور شوپیاں میں ژالہ باری سے جو نقصان پہنچا ہے اس کا تخمینہ لگایا جارہا ہے اور بعد ازاں متاثرین کو سرکار کی جانب سے امداد بھی فراہم ہوگا۔یو این آئی

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
 کوسٹ گارڈ نے ہتھیاروں سے لدیپاک ماہی گیری کی کشتی کو روکا

وزارت دفاع نے فوج اور کوسٹ گارڈ کو جدید بنانے کے لیے 1.4 لاکھ کروڑ روپے کی منظوری دی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

شوپیاں میں تازہ برف باری کے نتیجے میں سیب کے باغات کو نقصان
تازہ ترین خبریں

کولگام اور شوپیاں میں ژالہ باری سے باغات کو 50 سے 60 فیصد نقصان ہوا ہے :ڈائرکٹر ہاٹی کلچر

03 ستمبر 2024
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
جموں کشمیر اور لداخ سے متعلق کسی بھی ملک کے بیانات کو بھارت اہمیت نہیں دیتا
تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر اور لداخ سے متعلق کسی بھی ملک کے بیانات کو بھارت اہمیت نہیں دیتا

05 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d