کام کو وقت پر مکمل کرنے کےلئے بغیر کسی تاخیر کے پوری رفتار سے جاری رکھنے کی ہدایت
سرینگر/چیف سکریٹری اٹل ڈلو نے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس سرینگر کا دورہ کیا اور وہاں اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔کمپلیکس کے دورے کے دوران انہیں مختلف اجزاءکی پیشرفت اور اس کی تکمیل کی ٹائم لائن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، اٹل ڈلونے افسروں پر زور دیا کہ کام کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے بغیر کسی تاخیر کے پوری رفتار سے آگے بڑھنا چاہیے۔انہوںنے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائد حزب اختلاف کے چیمبرز، لائبریری ہال کا دورہ کیا اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ اپ گریڈیشن کے کاموں کو ہر طرح سے مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹھنے کی مناسب سہولیات کو یقینی بنانے میں احتیاط برتی جائے۔بعض شعبوں میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوںنے افسران پر زور دیا کہ وہ آپریشنل ساو¿نڈ سسٹم، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، سافٹ ویئر اپ ڈیٹس، نئے قالین اور عمارت کی مجموعی بہتری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کمپلیکس کی صفائی ستھرائی پر بھی زور دیا اور کہا کہ صفائی مہم ایک باقاعدہ کام ہونا چاہیے۔انہوں نے جڑواں شہروں میں ایم ایل اے ہاسٹلوں میں اپ گریڈیشن کے کاموں کے بارے میں دریافت کرنے کا موقع بھی لیا اور کہا کہ انہیں بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ہاسٹلز کا دورہ کر کے وہاں کئے جانے والے تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کریں گے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار نے کہا کہ اسمبلی کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کا کام زوروں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند زیر التوا کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے اور بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔