سری نگریکم ستمبر(یو این آئی)ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد کی طبیعت سنبھل رہی ہے اوروہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مسٹر آزاد پہلے مرحلے کے آخری دنوں کے دوران امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائیں گے۔
ان باتوں کا اظہار پارٹی کے ترجمان سلمان نظامی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتارے گی ۔
غلام نبی آزاد کی صحت کے بارے میں سلمان نظامی نے کہاکہ آزاد صاحب کو ایمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ غلام نبی آزاد پارٹی امیدواروں کی چناوی مہم میں شامل ہونگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن حلقوں میں پارٹی مضبوط ہے وہاں پر ہم نے اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ غلام نبی آزاد کی صحت کو دیکھتے ہوئے وہ سبھی حلقوں میں انتخابی مہم نہں چلا سکیں گے۔ سلمان نظامی کا کہنا ہے کہ لوگوں کا غلام نبی آزاد کی قیادت پر پختہ اعتماد ہے ۔














