نئی دہلی، یکم ستمبرہفتے کے آخر میں بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود، پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 3.12 فیصد گر کر 73.65 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 1.43 فیصد گر کر 78.82 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔