کولمبو/بھارتکے قومی سلامتی کے مشیر، اجیت ڈوول، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کے ساتھ جاری دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت میں مصروف ہیں۔ڈووال جمعے کو ہونے والے کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں شرکت کے لیے جمعرات کو کولمبو پہنچے تھے۔ یہ ملاقات صدارتی سیکرٹریٹ میں ہوئی جس کی تصدیق صدر کے میڈیا ڈویژن نے کی۔صدر کے سینئر مشیر برائے قومی سلامتی، ساگالا رتنائیکے نے بھی بات چیت میں حصہ لیا۔ کولمبو سیکورٹی کانکلیو میں ہندوستان، سری لنکا، مالدیپ اور ماریشس کے قومی سلامتی کے مشیر اور ڈپٹی این ایس اے شامل ہیں، بنگلہ دیش اور سیشلز کو مبصر کا درجہ حاصل ہے۔














