پولیس نے تحقیقاتی عمل شروع کیا
سرینگر//سرینگر کے احمد نگر علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس کے ایک اے ایس آئی کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ اس کی اطلاع ملنے کے فوری بعد پولیس کی ٹیم نے پولیس افسر کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے احمد نگر میں پولیس اے ایس آئی کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ وہ اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔معلومات کے مطابق سری نگر کے احمد نگر علاقے میں پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا ہے۔ اے ایس آئی، جو اس وقت احمد نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے، جمعہ کی رات دیر گئے اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اے ایس آئی کی شناخت محمد شفیع ساکنہ یاری پورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔












