سرینگر05 اگست:دہشت گردی کے خلاف ایک اہم اقدام میں، اننت ناگ میں پولیس نے فوج (01RR) اور 90 BN CRPF کے ساتھ مل کر تین دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت داؤد احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار، امتیاز احمد ریشی ولد غلام احمد ریشی اور شاہد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار۔ ساکناں حسن پورہ تویلہ ۔ ان افراد کو حسن پورہ تلخان روڈ پر مشترکہ ناکہ چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔
کاروائی کے دوران مشترکہ ٹیم نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا جس میں 01 پستول، 01 پستول میگزین، 08 پستول کے راؤنڈ، 01 دستی بم، 01 آئی ای ڈی اور دیگر مجرمانہ مواد شامل ہے۔
یہ مشترکہ آپریشن دہشت گردی سے نمٹنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری اور اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی سے ضلع میں ملک دشمن عناصر کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
اس سلسلے میں، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 163/2024 سیکشن 3/4 دھماکہ خیز مواد ایکٹ، 7/25 آرمس ایکٹ، اور 18، 20، 23، 38 UA(P) ایکٹ کے تحت پولس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج کیا گیا ہے، اور تفتیش جاری ہے۔













